ورون دھون کبھی رومانوی ہیرو تھے اب دباؤ کا شکار لگتے ہیں:نادیہ افگن
کراچی (آئی این پی)سینئر اداکارہ نادیہ افگن نے حال ہی میں بھارتی اداکار ورون دھون کے حب الوطنی ڈائیلاگ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
ورون دھون کبھی ایک مضبوط رومانوی ہیرو کے طور پر جانے جاتے تھے ، لیکن اب دباؤ میں الجھن کا شکار لگتے ہیں۔نادیہ افگن نے ورون دھون کے پاکستان مخالف ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ بطور فنکار، انہیں چاہیے کہ امن، بھائی چارے اور معاشرتی ہم آہنگی کیلئے بات کریں، نہ کہ صرف حب الوطنی کے جذبات میں بہہ جائیں۔