پنجابی گلوکار کرن اوجلا پر شادی چھپانے اور دھوکا دہی کے الزامات

پنجابی گلوکار کرن اوجلا پر شادی  چھپانے اور دھوکا دہی کے الزامات

ممبئی (آئی این پی)بھارتی پنجابی گلوکار اور ریپر کرن اوجلا ایک نئے تنازعے کی زد میں آ گئے ۔

 کینیڈا میں مقیم ایک گلوکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر نے ان پر شادی شدہ ہونے کے باوجود تعلق رکھنے اور حقیقت چھپانے کا الزام عائد کردیا۔انسٹاگرام پر مس گوری کے نام سے سرگرم فنکارہ نے دعویٰ کیا کہ وہ کرن اوجلا کے ساتھ تعلق میں تھیں، تاہم انہیں اس وقت تک معلوم نہیں تھا کہ گلوکار پہلے سے شادی شدہ ہیں جب یہ بات سامنے آئی تو مجھے خاموش کروایا گیا اور عوامی سطح پر بدنام کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں