شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کیخلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ ممبئی منتقل
دہلی(آئی این پی)دہلی ہائی کورٹ نے بالی ووڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ویب سیریز دی بیڈز آف بالی ووڈ کے خلاف دائر ہتکِ عزت کا مقدمہ ممبئی کی عدالت میں لے جانے کی اجازت دے دی۔
عدالت نے قرار دیا کہ دہلی ہائی کورٹ کو اس معاملے کی سماعت کا علاقائی اختیار حاصل نہیں، جس کے بعد وانکھیڑے کو ممبئی کی متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی آزادی دے دی گئی ہے ۔سماعت کے دوران جج نے حکم دیا کہ دونوں فریقین 12 فروری کو ممبئی کی عدالت میں پیش ہوں۔