چیک کیس،راج پال یادیو نے گرفتاری پیش کر دی
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ میں اپنی مزاحیہ اداکاری کیلئے مشہور اداکار راج پال یادیو نے دہلی ہائی کورٹ کی جانب سے مزید مہلت دینے سے انکار کے بعد تہاڑ جیل میں خود کو حکام کے حوالے کر دیا۔
راج پال یادیو نے دہلی کی تہاڑ جیل میں خود کو پیش کیا، جیل حکام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے جمعرات کو شام 4 بجے جیل حکام کے سامنے خود کو سرینڈر کیا، اب جیل انتظامیہ معیاری طریقۂ کار کے مطابق کارروائی کریگی۔54 سالہ اداکار نے عدالت سے 1 ہفتے کی مزید مہلت طلب کی تھی، مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے 50 لاکھ کا بندوبست کر لیا ہے اور ادائیگی کیلئے مزید وقت درکار ہے ، تاہم عدالت اس دلیل سے مطمئن نہ ہو سکی۔