عمرہ ادائیگی پر ایک مداح نے کہا آپ یہاں کیا کر رہی ہیں؟ ثروت گیلانی
لاہور(شوبزڈیسک)معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ عمرے کی ادائیگی کے موقع پر ایک مداح نے مجھ سے پوچھا کہ میں یہاں کیا کر رہی ہوں؟
دورانِ انٹرویو اداکارہ نے کہا کہ یہ بہت عجیب بات ہے کہ لوگ کہتے ہیں، آپ تو بہت ماڈرن لگتی ہیں، آپ کا مذہب سے کیا تعلق؟، ایک وقت تھا جب میں مکہ یا مدینہ میں عمرہ ادا کر رہی تھی، میں کہیں جا رہی تھی کہ ایک مداح نے مجھے روکا اور کہا کہ اوہ مائی گاڈ، کیا آپ ثروت گیلانی ہیں؟ آپ یہاں کیا کر رہی ہیں؟