جیل سے رہا ئی پر مداحوں اور عدالت کا شکرگزار ہوں : اداکار

 جیل سے رہا ئی پر مداحوں اور عدالت کا شکرگزار ہوں : اداکار

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ کے معروف مزاحیہ اداکار راجپال یادیو کو دہلی ہائی کورٹ کی جانب سے عارضی ضمانت ملنے کے بعد تہاڑ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔

رہائی کے بعد راجپال یادیو نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں مداحواں اور عدالت کا شکرگزار ہیں، ان کا 30 سالہ فلمی کیریئر 2027 میں مکمل ہوجائے گا، اور وہ لوگوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اس فلمی کیریئر کے دوران پورا ملک اور بالی ووڈ ان کے ساتھ رہا، جس کی وجہ سے وہ تقریباً 200 سے 250 فلموں میں کام کرسکے۔ اگر مجھے کسی الزام کا سامنا کرنا پڑا ہے تو میں اس کا جواب بھی دوں گا اور عدالت میں پوری طرح پیش ہوں گا۔عدالت نے عارضی ضمانت دیتے ہوئے راجپال یادو سے کچھ مالی اور قانونی شرائط بھی منسلک کی ہیں، جیسے کہ پاسپورٹ عدالت کے سپرد کرنا اور اگلی سماعت میں ذاتی یا ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت ضروری قرار دینا۔ عدالت نے یہ ضمانت 18 مارچ 2026 تک برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے، جب بطور مدعی رقم کی باقی ادائیگی یا تنازعے کا حتمی فیصلہ سنا جائے گا۔واضح رہے کہ راجپال یادیو کو تقریباً 9 کروڑ بھارتی روپوں کے چیک باؤنس اور قرض کے تنازعے کے سلسلے میں قید بھگتنا پڑی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں