امیشا پٹیل کا ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے پر ردعمل

امیشا پٹیل کا ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے پر ردعمل

ممبئی(آئی این پی)بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ امیشا پٹیل نے اپنے خلاف جاری کیے گئے ناقابل ضمانت وارنٹ پر کہا کہ میں اپنے کام پر توجہ دینے کو ترجیح دیتی ہوں۔

مرادآباد کی ایک عدالت نے امیشا پٹیل کے خلاف 2017 میں چیک باؤنس اور معاہدہ کی خلاف ورزی کے کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا ہے ۔ امیشا نے کہا کہ میڈیا رپورٹس میں مرادآباد میں ایک شخص پون ورما کی جانب سے بعض کارروائیوں کا ذکر کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں سب کو مطلع کرنا چاہتی ہوں کہ یہ ایک پرانا معاملہ ہے ، جو کئی سال پہلے طے ہو چکا تھا، جس میں پون ورما نے سیٹلمنٹ پر دستخط کیے تھے اور طے شدہ مکمل رقم وصول کر لی تھی۔ میرے وکلا اس شخص کے خلاف دھوکہ دہی کی مناسب فوجداری کارروائی شروع کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں