مشی خان کی کرکٹرعماد وسیم کی دوسری شادی پر تنقید
کراچی(این این آئی)اداکارہ مشی خان نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم کو سابقہ اہلیہ کے حوالے سے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔
اپنے خیالات کا اظہار کرنے والی سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حال ہی میں دوسری شادی کرنے والے کھلاڑی پر برہمی کا اظہار کیا ہے ، اپنی شیئر کردہ ویڈیو میں مشی خان نے عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق کی حمایت کی ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ آپ معاشرے کو کیا پیغام دے رہے ہیں؟ کہ دھوکا دینا معمول کی بات ہے اور دھوکے کے بعد شادی کرنا کوئی جرم نہیں؟سوشل میڈیا صارفین مشی خان کے مؤقف کو سراہ رہے ہیں۔