موبائل فونز جدید دور کا فتنہ ہیں، اداکارہ کشف علی

موبائل فونز جدید دور کا فتنہ ہیں، اداکارہ کشف علی

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ، ماڈل و انفلوئنسر کشف علی نے موبائل فونز کو فتنہ قرار دے دیا۔کچھ عرصہ قبل کشف علی اس وقت خبروں کی زینت بنیں جب ان کی ایک ویڈیو قومی کرکٹ سٹار صائم ایوب کے ہمراہ وائرل ہوئی۔

حال ہی میں کشف علی نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی،کشف علی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا نے جنریشن زی کو شدید دباؤ میں مبتلا کر دیا ہے ، نوجوانوں کی زندگیوں کے معیار کا اندازہ اس بات سے ہوتا ہے کہ ان کی پوسٹس پر کتنے لائکس اور ڈس لائکس آ رہے ہیں، یہ لت اب تقریباً ہر شخص کو لاحق ہو چکی ہے ۔انہوں نے موبائل فونز کو جدید دور کا فتنہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر شخص سکرین سے چپکا ہوا ہے اور تنہائی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں