بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا کے والد سنیل ملہوترا چل بسے
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا کے والد سنیل ملہوترا چل بسے۔ سدھارتھ اپنی اہلیہ کیارا ایڈوانی کے ہمراہ فوری طور پر دہلی پہنچے تاکہ والد کی آخری رسومات میں شریک ہوسکیں۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ آخری رسومات مکمل ہوچکی ہیں، تاہم سدھارتھ اور کیارا کچھ دن دہلی میں اہلِ خانہ کے ساتھ رہیں گے ۔ والد کے انتقال نے سدھارتھ کو گہرے صدمے سے دوچار کیا ہے ، سنیل ملہوترا سابقہ مرچنٹ نیوی کپتان تھے اور سدھارتھ کی پرورش اور کیریئر میں ان کا کردار نہایت اہم رہا۔