ویوین رچرڈز سے شادی کرنا عملی طور پر ممکن نہ تھا : نینا گپتا

ویوین رچرڈز سے شادی کرنا  عملی طور پر ممکن نہ تھا : نینا گپتا

ممبئی(این این آئی)ایک حالیہ پوڈکاسٹ کے دوران بالی ووڈ اداکارہ نینا گپتا بتایا کہ ویوین رچرڈز سے متعلق بتایا کہ میرا خیال ہے ہم محبت میں تھے۔۔۔

 شادی نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے نینا گپتا نے کہا کہ یہ عملی طور پر ممکن نہیں تھا، یا تو مجھے اپنی نوکری چھوڑ کر ویسٹ انڈیز جانا پڑتا، یا پھر انہیں اپنا کیریئر چھوڑ کر بھارت آنا پڑتا اور ان میں سے کوئی بھی بات ممکن نہیں تھی۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھلے ہی میرا یہ فیصلہ میرے لیے درست ثابت ہوا، لیکن میں دوسروں کو مشورہ نہیں دوں گی کہ ایسا قدم بغیر سوچے سمجھے اٹھائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں