در فشاں سلیم کا رمضان کے آغاز پر محبت بھرا پیغام

در فشاں سلیم کا رمضان کے  آغاز پر محبت بھرا پیغام

کراچی (آئی این پی)اداکارہ در فشاں سلیم نے رمضان المبارک کے آغاز پر اپنے مداحوں اور فالوورز کے لیے خاص پیغام شیئر کیا۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں پہلے رمضان مبارک لکھا، اور پھر ایک مزید طویل پیغام میں لکھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ اس مقدس مہینے میں ہر انسان کو شفا، خوشی، روحانیت اور سکون نصیب ہو۔اداکارہ نے خاص طور پر دعا کی کہ ہر وہ شخص جو مشکل حالات سے گزر رہا ہے ، وہ اس رمضان میں نئی امید اور طاقت حاصل کرے ، اور ہر دل جو ٹوٹا ہوا ہے اسے سکون ملے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں