سابق بوائے فرینڈ ہریتک روشن سے عدم تحفظ کا شکار تھا:مرونال ٹھاکر
ممبئی(این این آئی)بھارتی اداکارہ مرونال ٹھاکر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا سابق بوائے فرینڈ ہریتک روشن کی شخصی خوبصورتی سے عدم تحفظ کا شکار تھا۔
ایک حالیہ انٹرویو میں بھارت کی 33 سالہ بالی ووڈ اداکارہ نے بتایا کہ میرا سابق غیر ملکی بوائے فرینڈ اس وقت ہریتک روشن کی شخصیت اور وجاہت سے عدم تحفظ کا شکار ہونے لگا تھا۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ اس قدر متاثر تھا کہ خود کو ہریتک کے برابر لانے کیلئے سخت ورزش کرنے لگا تھا، یہاں تک کہ اس نے 15 سے 17 کلو وزن بھی کم کرلیا اور مسلز بھی بنا لیے تھے ۔