2سو ملین ڈالر بجٹ جیسی فلم اے آئی سے 24 گھنٹے میں تیار

2سو ملین ڈالر بجٹ جیسی فلم اے آئی سے 24 گھنٹے میں تیار

برلن (آئی این پی)سوشل میڈیا پر ایک اے آئی جنریٹڈ فلم کلپ تیزی سے وائرل ہورہا ہے ، جس میں دعوی کیا جارہا ہے کہ صرف ایک دن میں 200 ملین ڈالر (تقریباً 60 ارب پاکستانی روپے ) کے برابر ہائی-بجٹ فلم جیسا مواد مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کیا گیا ہے ۔

اس بیان نے نہ صرف انٹرٹینمنٹ انڈسٹری بلکہ ہالی ووڈ کے فلم سازوں اور ڈیجیٹل تخلیق کاروں میں ہلچل مچا دی ہے ۔ جرمن کریئیٹو سٹوڈیو دی ڈور برادرز نے تقریبا تین منٹ کی سائنس فکشن مختصر فلم جاری کی، جس میں بڑے شہروں کے تباہ کن مناظر، دھماکے ، اور سینماٹک شاٹس دکھائے گئے ہیں جو روایتی بڑے فلم ساز اداروں کے معیار کی یاد دلاتے ہیں۔سٹوڈیو کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو 24 گھنٹے میں مکمل طور پر اے آئی کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں