کئی سال کے کشیدہ تعلقات کے بعد تاپسی ،کنگنا رناوت سے دوستی کو تیار
ممبئی (شوبز ڈیسک)ماضی میں بھارتی اداکارہ تاپسی پنوں کو کنگنا رناوت کی ’’سستی کاپی‘‘ کہا جاتا تھا اور کئی سا ل سے دونوں کے تعلقات بہت کشیدہ رہتے تھے تاہم اب تاپسی پنوں کا کہنا ہے کہ وہ دوستی کیلئے تیار ہیں۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے تاپسی نے کنگنا کے ساتھ کسی بھی جھگڑے کی خبروں کو مسترد کیا اور کہا کہ ان کا کبھی ان سے ٹکراؤ نہیں ہوا۔ تاہم انہوں نے یہ تسلیم کیا کہ اس دور میں دونوں کے درمیان عوامی نوک جھونک سے کسی نہ کسی کو فائدہ ضرور ہوا ہوگا،اگر کنگنا رناوت کے دل میں کوئی بات ہے تو میں اس معاملے کو ختم کرنے کے لئے بھی تیار ہوں ۔