ایران اسرائیل کشیدگی ، بھارتی اداکارہ دبئی ائیرپورٹ پر پھنس گئیں

ایران اسرائیل کشیدگی ، بھارتی اداکارہ دبئی ائیرپورٹ پر پھنس گئیں

تہران(شوبز ڈیسک)ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث خطے کی فضائی سرگرمیاں متاثر ہوگئی ہیں، جس کے نتیجے میں بھارتی فلم اداکارہ سونل چوہان دبئی ائیرپورٹ پر پھنس گئیں۔

 اداکارہ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں بھارتی وزیراعظم سے براہِ راست مدد طلب کرتے ہوئے کہا کہ وہ دبئی میں جاری ہنگامی حالات کی وجہ سے پھنس چکی ہیں۔ ان کے مطابق تمام پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں اور بھارت واپسی کا کوئی واضح راستہ موجود نہیں، اس لیے وہ محفوظ سفر کے لیے حکومتی رہنمائی اور تعاون کی منتظر ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں