فضا علی کا نادیہ خان اور ندا یاسر کو تنقید پر سخت جواب
کراچی (آئی این پی)اداکارہ اور ٹی وی میزبان فضا علی نے اپنے رمضان ٹرانسمیشن کے حوالے سے ہونے والی تنقید پر ردِعمل میں کہا کہ سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ویڈیو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے۔
پروگرام کے دوران وہ اس وقت جذباتی ہوئیں جب مہمان نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق حساس باتیں شیئر کیں، اور بطور میزبان انہوں نے اس کا دفاع کرنا ضروری سمجھا۔اداکارہ نے نادیہ خان اور ندا یاسر کے بیانات پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہر پروگرام اور میزبان کا انداز مختلف ہوتا ہے ، تاہم تنقید شائستگی اور ذمہ داری کے دائرے میں ہونی چاہیے۔