ٹرول کرنیوالوں کو بلاک کردیتی ہوں:سنی لیونی

ٹرول کرنیوالوں کو بلاک  کردیتی ہوں:سنی لیونی

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی نے ایک انٹرویو کے دوران سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں کے ساتھ نمٹنے کا طریقہ بتا دیا۔

انٹرویو میں جب سنی سے اس حوالے سے پوچھا گیا کہ آپ سوشل میڈیا تنقید یا ٹرولنگ کا سامنا کیسے کرتی ہیں؟ تو انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والے صارفین سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ وہ ان کی زندگی کا حصہ نہیں ہیں،انکا مقصد سراسر توجہ حاصل کرنا ہوتا ہے ۔ ان تنقید نگاروں کا سامنا کرنے کا سب سے اچھا طریقہ یہ ہے کہ ان کے کمنٹس کو نہ پڑھاجائے اور انہیں بلاک کردیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں