ہانیہ عامر کو اب شادی کر لینی چاہیے ،بھارتی گلوکار بادشاہ
ممبئی(شوبز ڈیسک )بالی ووڈ کے مشہور گلوکار بادشاہ نے ہانیہ عامر کو ایک دلچسپ مشورہ دیا ہے جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔
حال ہی میں ایک تقریب کے دوران بادشاہ نے ہانیہ عامر کا ذکر کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں ہانیہ کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گے ، بشرطیکہ دونوں ممالک کے درمیان حالات بہتر ہو جائیں۔ بھارتی گلوکار نے ہانیہ عامر کی ذاتی زندگی سے متعلق بھی بات کی اور انہیں ایک دوستانہ مشورہ دیا،بادشاہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ہانیہ عامر کو اب شادی کر لینی چاہیے ۔بادشاہ کے اس بیان کے بعد مداحوں میں ایک بار پھر ہانیہ عامر کی نجی زندگی سے متعلق چہ مگوئیاں تیز ہوگئی ہیں۔