زینڈایا اور ٹام ہالینڈ کی خفیہ شادی سٹائلسٹ کے دعوے پرمداح حیران
لاس اینجلس(شوبز ڈیسک)ہالی ووڈ کے مقبول ستاروں زینڈایا اور ٹام ہالینڈ کی نجی زندگی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہے۔۔۔
جہاں ایک نئے دعوے نے مداحوں میں چہ مگوئیاں تیز کر دی ہیں کہ شاید یہ جوڑی منگنی کے بعد خفیہ طور پر شادی بھی کرچکی ہے ۔اداکارہ کے سٹائلسٹ لا روچ کا ایک ایوارڈ تقریب کے دوران کہنا تھا کہ ‘‘شادی تو پہلے ہی ہوچکی ہے ، آپ لوگ بس اس سے محروم رہ گئے ۔’’ رپورٹر کے اظہارِ حیرت پر انہوں نے اپنے بیان کی دوبارہ تصدیق بھی کی اور گفتگو ختم کرکے آگے بڑھ گئے ۔