جذباتی پن اور لوگوں کی باتوں میں آنا چھوڑ دیا : نوین وقار

جذباتی پن اور لوگوں کی باتوں میں آنا چھوڑ دیا : نوین وقار

کراچی(آئی این پی)اداکارہ نوین وقار نے کہا ہے کہ پہلے میں بہت جذباتی تھی، لوگوں کی باتوں میں آسانی سے آجاتی تھی مگر اب اپنی اس کمزوری پر قابو پالیا ہے۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ وہ چاہیں گی کہ ان کی زندگی میں آنے والا کوئی بھی شخص پہلے انہیں اپنی وفاداری ثابت کرے ، باتوں کے بجائے اپنے عمل سے کچھ کر کے دکھائے ، وہ اب لوگوں کو اپنی زندگی میں آسانی سے آنے نہیں دیتی۔ اداکارہ نے کہا کہ عزت ہمیشہ پہلے ہونی چاہیے ، اگر کوئی آدمی آپ کی عزت نہیں کرتا تو وہ آپ سے کبھی محبت نہیں کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں