سیفی حسن کی اپنی دوسری شادی کی افواہ پھیلانے کی خواہش
کراچی(این این آئی)سینئر اداکار و ہدایت کار سیفی حسن نے اپنی ہی دوسری شادی کی افواہ پھیلانے کی خواہش ظاہر کر دی۔اداکار و ہدایت کار سیفی حسین نے ایک پروگرام میں مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا ہے۔
میزبان نے سوال کیا کہ اپنے بارے میں کوئی ایک افواہ پھیلانی ہو تو وہ کونسی پھیلائیں گے ؟ جواب میں انہوں نے کہا کہ میری دوسری شادی ہوگئی ہے کچھ نہ ہو اس سے میرا دل تو خوش ہو جائے گا، اگر پوری زندگی ایک ہی لفظ بولنا پڑے تو بولوں گا ابھی سوچا نہیں ہے ۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں بغیر مونچھوں کے بہت برا لگتا ہوں اس لئے کبھی مونچھیں نہیں کٹوائیں، میں اپنی ناک کٹوا دوں گا لیکن مونچھیں نہیں۔