دیوراکونڈا کا سرکاری سکولوں میں سکالرشپ دینے کا اعلان

دیوراکونڈا کا سرکاری سکولوں میں سکالرشپ دینے کا اعلان

ممبئی(آئی این پی)بھارتی اداکار وجے دیوراکونڈا نے ساتھی اداکارہ رشمیکا مندانا سے شادی کے بعد اپنے گاؤں کے سرکاری سکولوں میں طالب علموں کیلئے سکالرشپ کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کے بعد اداکار جوڑی نے اپنے گاؤں کا دورہ کیا ۔ اداکار کو دیکھنے ان کے گاؤں کے افراد بڑی تعداد میں مندر کے باہر جمع ہوئے ۔اس موقع پر اداکار نے دیوراکونڈا چیریٹیبل ٹرسٹ کے ذریعے تلنگانہ کے ضلع ناگرکرنول کے اچمپیٹ ڈویژن کے 44 سرکاری سکولوں میں نویں اور دسویں جماعت کے طلب علموں کو سکالرشپ دینے کا اعلان کیا۔اداکار کے اس اعلان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے جس میں ان کے چاہنے والوں کی جانب سے اس اقدام کو خوب سراہا جارہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں