نئی نویلی دلہن بارے بیان، رابعہ انعم اور صبا فیصل آمنے سامنے
کراچی(آئی این پی)رمضان ٹرانسمیشن کی میزبان رابعہ انعم نے کہا ہے کہ انہیں اداکارہ صبا فیصل کا بہو سے متعلق بیان ایک آنکھ نہیں بھایا۔
چند ماہ قبل صبا فیصل نے ایک مارننگ شو میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے نئی نویلی دلہن سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نئی بہو ساس یا نند سے پوچھ کر سونے جاسکتی ہے ۔ اب رابعہ انعم نے کہا کہ میں بہو ہوں، میری ساس نے مجھے ایسا کبھی نہیں بولا اور کبھی اس بات کی توقع نہیں کرتی کہ میری بھابھی میری امی سے یہ پوچھے ، ہر کسی کو اپنی زندگی اپنے طریقے اور اپنے انداز میں گزارنے کا حق ہے۔