عاصم اظہر کا تناؤ کے دوران امید اور انسانیت کی اہمیت پر زور
لاہور(این این آئی)گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے حال ہی میں دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے حوالے سے اپنی خاموشی توڑ دی۔
انسٹاگرام پر گلوکار نے سٹوری شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے بڑھتے ہوئے تناؤ کے دوران امید اور انسانیت کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ 29 سالہ گلوکار نے انسٹا سٹوری میں لکھا ہے کہ اللہ کرے یہ سیارہ امن، انسانیت اور انصاف حاصل کرے ۔انہوں نے مزید لکھا کہ اور اللہ ہمیں ایسے لوگوں سے نوازے جو انصاف کے ساتھ کھڑے ہوں۔عاصم اظہر نے اپنے پیغام کا اختتام الہی آمین کے الفاظ کے ساتھ کیا ہے۔