ڈان تھری تنازع، عامر خان کی رنویر اور فرحان میں ثالثی کی کوششیں
ممبئی(شوبز ڈیسک)ڈان تھری اس وقت بالی ووڈ کے سب سے زیادہ زیر بحث پروجیکٹس میں سے ایک ہے۔
فلم میں ابتدائی طور پر مرکزی کردار کے لیے رنویر سنگھ کو کاسٹ کیا گیا تھا، لیکن بعد میں رنویر نے اس منصوبے سے علیحدگی اختیار کر لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انڈسٹری کی چند بڑی شخصیات نے دونوں فریقین کے درمیان اختلافات کو حل کرنے کے لیے کوشش شروع کی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق اس صورتحال کے بعد عامر خان نے دونوں فریقین کے درمیان ثالث کا کردار اپنے ذمے لیا تاکہ معاملہ خوش اسلوبی سے حل کیا جا سکے۔