شادی سے رات پہلے گھر سے بھاگ گئی تھی:کنول فاروق

شادی سے رات پہلے گھر سے بھاگ گئی تھی:کنول فاروق

کراچی(آئی این پی)اداکارہ کنول فاروق نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی شادی سے ایک رات پہلے گھر سے بھاگ گئی تھیں۔

ایک پروگرام میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ دراصل میرے گھر والے پیچھے پڑے ہوئے تھے کہ شادی کرو۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے بھی والدین کا دل رکھنے کے لیے انکار نہیں کیا اور خوب ساری شاپنگ وغیرہ کی اور پھر جس دن شادی تھی اس سے ایک رات پہلے بھاگ گئی۔ کنول فاروق نے بتایا کہ میرے والدین کو شک تھا، اس لیے انہوں نے بھی محدود لوگوں کو بلایا اور ابتدا میں صرف نکاح کی تقریب رکھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں