شوبز میں آنے پروالد نے ایک سال بات نہ کی:یشما گل
لاہور(آئی این پی)اداکارہ اور ماڈل یشما گل نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کے بعد ان کے والد نے ایک سال تک ان سے بات نہیں کی۔
یشما گل کے مطابق ان کے والد عام تاثر کی وجہ سے شوبز انڈسٹری کے خلاف تھے اور نہیں چاہتے تھے کہ وہ شوبز انڈسٹری کا حصہ بنے ۔جب انہوں نے اداکاری کا آغاز کیا تو والد نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے گفتگو بند کر دی، جو تقریبا ایک سال تک جاری رہی۔ عمرہ کی ادائیگی کیلئے جانا چاہتی تھیں تو انہیں محرم کی ضرورت تھی، جس پر ان کے والد ان کے ساتھ گئے۔ عمرہ کے دوران جب ان کے والد نے دیکھا کہ لوگ ان کی بیٹی کو عزت اور احترام دے رہے ہیں تو ان کی سوچ میں تبدیلی آئی۔