پرتشدد مرد رومانوی دکھانے پر ہانیہ کے ڈرامے پر تنقید

 پرتشدد مرد رومانوی دکھانے پر ہانیہ کے ڈرامے پر تنقید

لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ شائقین اس وقت بحث میں مصروف ہیں کہ سکرین پر دکھایا جانے والا ‘‘صحت مند محبت’’ کا تصور آخر کیسا ہونا چاہیے۔

ایسے میں ڈرامہ سیریل ‘‘میری زندگی ہے تو’’ اپنی کہانی اور کرداروں کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں ہے ۔ ناظرین کی بڑی تعداد کا کہنا ہے کہ ڈرامے میں وہی پرانا فارمولا دہرایا گیا ہے ،ایک طاقتور اور مالدار مرد مسلسل کسی خاتون کا تعاقب کرتا ہے، اس کے انکار کو نظرانداز کرتا ہے ، بغیر اجازت اس کی زندگی میں مداخلت کرتا ہے، مگر کہانی اسے رومانوی رنگ میں پیش کرتی ہے ۔ جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ ضد اور مسلسل دباؤ ہی محبت کا ثبوت ہیں۔ سیریل نہ صرف زہریلے رویوں کو دکھاتی ہے بلکہ انہیں معمول اور قابلِ قبول بنا کر پیش کرتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں