مائیکل جیکسن پر بچوں کے استحصال کے الزامات،ہرجانے کا مطالبہ
لاس اینجلس(این این آئی)پاپ میوزک کے لیجنڈ مائیکل جیکسن کی جائیداد ایک بار پھر قانونی تنازع کی زد میں آگئی ہے، جہاں چند افراد نے بچوں کی اسمگلنگ اور جنسی استحصال سے متعلق سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے مقدمہ دائر کردیا ہے۔
وکیل کے مطابق جیکسن کی جائیداد کی مالی کامیابی میں اضافے کے بعد مدعیان نے پہلے بھی بھاری معاوضے کا مطالبہ کیا تھا ،مقدمے میں مدعیان نے 20 کروڑ ڈالر سے زائد ہرجانے اور تعزیری جرمانے کا مطالبہ کیا ہے ، جبکہ کیس کی سماعت آج متوقع ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیشچو خاندان سے تعلق رکھنے والے بہن بھائی ایڈورڈ، ڈومینک، میری نکول اور ایلڈو نے دعویٰ کیا ہے کہ مائیکل جیکسن نے کم عمری میں انہیں اپنے اثر و رسوخ کے ذریعے ذہنی طور پر قابو میں رکھا اور ان کا استحصال کیا۔