پاکستان کے کامیڈی کنگ امان اللہ کی چھٹی برسی کل منائی جائے گی
ٹھٹھہ صادق آباد (این این آئی) پاکستان کے کامیڈی کنگ امان اللہ کی چھٹی برسی (کل)6 مارچ جمعہ کو منائی جائے گی۔
شوبز کی دنیا میں راج کرنے والے کنگ آف کامیڈی امان اللہ خان کی عمرقہقہے بکھیرتے گزری ،وہ مختلف لوگوں کی آوازوں کی نقالی کے بھی ماہر تھے ۔ امان اللہ خان 1950 ء کو لاہورمیں پیدا ہوئے ۔ا مان اللہ خان نے 1976 میں پہلی دفعہ سٹیج پر کام کیا اور پھر مڑ کر نہیں دیکھا۔انہوں نے مسلسل 42 سال تک لوگوں کے دلوں پر راج کیا۔ امان اللہ خان 6 مارچ 2020ء کو اپنے مداحوں کو اداس کر گئے۔