دبئی بالکل محفوظ ، کام جاری ہے :یویو ہنی سنگھ

دبئی بالکل محفوظ ، کام  جاری ہے :یویو ہنی سنگھ

لاہور(سپورٹس ڈیسک)ابو ظہبی، دبئی، قطر اور کویت میں دھماکوں کی اطلاعات نے عوام کو تشویش میں مبتلا کردیا۔

تاہم دبئی میں موجود معروف بھارتی ریپر یو یو ہنی سنگھ نے مداحوں کو یقین دلایا ہے کہ شہر میں سب کچھ محفوظ ہے۔ ہنی سنگھ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا، ‘سب کچھ دبئی میں بالکل ٹھیک ہے، سپر سیف۔ خبروں میں آنے والی بے وقوفانہ افواہوں پر یقین نہ کریں۔بعد ازاں انہوں نے دبئی کے سٹوڈیو سے ایک اور ویڈیو پوسٹ کی، جس میں وہ اپنی ٹیم کے ساتھ کام کرتے دکھائی دئیے۔انہوں نے لکھا، ہم دبئی میں محفوظ ہیں، کام جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں