کیک کھائیں لیکن جم بھی جائیں:ٹائیگر شیروف

کیک کھائیں لیکن جم بھی  جائیں:ٹائیگر شیروف

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف اپنی صحت پر بہت توجہ دیتے ہیں جس کے لیے وہ روزانہ جِم بھی جاتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نے چند روز قبل اپنی 36ویں سالگرہ منائی اور اس موقع پر کئی کیکس پر ہاتھ صاف کرنے کے بعد انہوں نے اپنی باڈی کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی۔ٹائیگر شروف نے ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ وہ تمام سالگرہ کے کیک مجھے ایسا بنا رہے ہیں۔انہوں نے اپنی پوسٹ کے ساتھ گوریلا کا ایموجی بھی استعمال کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں