اداکارہ صائمہ نور نے بھی بیوٹی انڈسٹری میں قدم رکھ دیا
لاہور(شوبزڈیسک)معروف اداکارہ صائمہ نور نے بھی بیوٹی انڈسٹری میں قدم رکھ دیا۔ صائمہ نور سگنیچر بیوٹی سلون کی باقاعدہ افتتاحی تقریب گلبرگ لاہور میں منعقد ہوئی۔۔۔
جس میں ان کے شوہرسیدنور،شاہ زل نور،چیئرمین پاکستان فلم پروڈیوسرزایسوسی ایشن شہزاد رفیق، مفتی احتشام سہروردی، رمل علی، ٹک ٹاکر کاشف ضمیر سمیت شوبز اور بیوٹی انڈسٹری کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر شرکت کرنے والی بیوٹیشنز نے صائمہ نور کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔