فریال گوہر سے طلاق پر آج بھی افسوس ہے : جمال شاہ
لاہور(شوبزڈیسک)نامور اداکار و گلوکار جمال شاہ نے کہاہے کہ فریال گوہر سے شادی ختم ہونے کا پچھتاوا آج بھی ہے۔
دورانِ انٹرویو انہوں نے کہا کہ میری پہلی شادی کو عوام اور قریبی حلقوں نے بہت پسند کیا تھا اور لوگوں کو ہماری جوڑی بھی بے حد پسند تھی، اس لیے طلاق کی خبر سب کے لیے مایوس کن ثابت ہوئی،فریال گوہر مضبوط شخصیت کی مالک تھیں جبکہ میرا اپنا مزاج خاصا جذباتی اور غیر متوازن تھا، اسی وجہ سے ہم دونوں کا رشتہ زیادہ دیر نہ چل سکا۔