فوک گلوکار استاد پٹھانے خان کی26ویں برسی کل منائی جائیگی

 فوک گلوکار استاد پٹھانے خان  کی26ویں برسی کل منائی جائیگی

لاہور(شوبزڈیسک)صدارتی ایوارڈ یافتہ فوک گلوکار استاد پٹھانے خان کی26ویں برسی کل منائی جائے گی،سرائیکی وسیب کے رہائشی استاد پٹھانے خان کا اصل نام غلام محمد تھا وہ جنوبی پنجاب کے ایک پسماندہ علاقے کوٹ ادوو میں پیدا ہوئے۔

استاد پٹھانے خان بنیادی طور پر سرائیکی زبان کے گلوکار تھے انہوں نے زیادہ تر کافیاں اور غزلیں گائیں جو کہ دنیا بھر میں مقبول ہوئیں۔ استاد پٹھانے خان کی معروف غزل ‘‘ میڈا عشق وی توں،میڈا یار وی توں ’’ آج بھی زبان زد عام ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں