نامور شاعر عبدالحمید عدم کی45ویں برسی 10مارچ کو منائی جائیگی
لاہور(شوبزڈیسک)نامور شاعر عبدالحمید عدم کی 45 ویں برسی 10 مارچ کو منائی جائے گی۔
عبدالحمید عدم10اپریل 1910ء کو ضلع گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے ان کا شمارحفیظ جالندھری،جوش ملیح آبادی،اختر شیرانی جیسے نامور شعرا کی صف میں ہوتا ہے ۔عبدالحمید عدم نے رومانی شاعری کی اور بے پناہ مقبول ہوئے ان کے درجنوں شعری مجموعے منظر عام پر آئے ،جن میں نگار خانہ،خرابات،چارہ درد،رم آہو قابل ذکر ہیں۔ انہوں نے 10مارچ1981ء کو وفات پائی۔