ماہرہ خان کی رکشہ رائیڈ سوشل میڈیا پر وائرل
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ ماہرہ خان کی رکشے میں سواری پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ماہرہ خان اپنی خوبصورتی، اداکاری اور عاجزانہ رویے کی وجہ سے مداحوں میں بے حد مقبول ہیں۔
ان کے انسٹاگرام پر تقریباً 11.8 ملین فالوورز ہیں۔ان دنوں اداکارہ اپنی عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم ‘آگ لگے بستی میں’ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔اسی تشہیری مہم کے دوران وائرل ویڈیو میں اداکارہ کو رکشے میں سوار ہوکر نجی ٹی وی چینل کے گیم شو میں جاتے ہوئے دیکھا گیا۔