سائرہ یوسف کا سابقہ ساس سمیت اہم خواتین کوخراجِ تحسین
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی اداکارہ سائرہ یوسف نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر اپنی زندگی کی اہم اور بااثر خواتین کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ایک دل کو چھو لینے والا پیغام جاری کیا، جسے سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے بھرپور سراہا جا رہا ہے۔
اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر تصاویر شیئر کی جس میں ان کی زندگی سے جڑی نمایاں خواتین شامل تھیں، جن میں ان کی سابقہ ساس بھی موجود تھیں۔ اس اقدام پر صارفین نے سائرہ یوسف کے اعلیٰ ظرف، شائستگی اور مثبت رویے کو خصوصی طور پر سراہا۔