میری زندگی پر بھی فلم بن سکتی ہے :جان ریمبو
لاہور (این این آئی) پاکستانی فلم سٹار جان ریمبو نے اپنی رخصتی میں رونے کی وجہ بیان کردی۔ اداکار نے ایک پروگرام میں شرکت کی۔
میزبان نے کہا کہ میں نے شادیاں دیکھی ہیں اور ان میں خواتین کو روتے دیکھا ہے لیکن آپ ان مردوں میں سے ہیں جو اپنی رخصتی کے وقت خود رو رہے تھے ؟اداکار نے بتایا کہ مجھے یقین نہیں آرہا تھا کہ میری صاحبہ سے شادی ہوگئی ہے ، ابھی میری پچھلے دنوں یہ میری رونے کی تصویر لگی تو لوگوں نے ساتھ میں لکھا کہ امیتابھ بچن رو رہے ہیں۔ریمبو نے کہا کہ میری زندگی پر فلم بن سکتی ہے ، 26 فلمیں ایک دن میں سائن کیں، 20 گھنٹے کام کرتا تھا، اصل تاریخ ایک صبح اور شام کی ہوتی تھی۔