نائلہ راجہ کو بغیر میک اپ ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا
لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم کی دوسری اہلیہ نائلہ راجہ ایک بار پھر ٹرولنگ کی زد میں آ گئیں۔
خیال رہے کہ نائلہ راجہ ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر بھی ہیں، انہوں نے حال ہی میں جلد کی لیزر ٹریٹمنٹ کے حوالے سے ایک ویڈیو شیئر کی۔ویڈیو میں انہوں نے اس طریقۂ علاج کے بارے میں بتایا اور یہ بھی ذکر کیا کہ وہ مستقبل میں مزید بیوٹی پروسیجرز کروانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ویڈیو میں بغیر میک اپ ان کی اصل جلد نظر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آئے ، جن میں سے کئی تنقیدی تھے۔