فضا علی شیطان کی جانشین،نبیہہ کے شوہر کا ردعمل
لاہور(شوبز ڈیسک)میزبان فضا علی اور ڈیجیٹل انفلوئنسر نبیہہ کے درمیان پیدا ہونے والا تنازع ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گیا ہے۔
اس بار نبیہہ علی خان کے شوہر نے فضا علی کے حوالے سے سخت بیان دیا ہے۔ نبیہہ علی خان کے شوہر حارث کھوکھر نے ایک حالیہ ٹک ٹاک انٹرویو میں فضا علی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ رمضان کے دوران فضا علی نے گویا ‘‘شیطان کی جانشین’’ کا کردار سنبھال لیا ہے ۔حارث کھوکھر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب میاں بیوی کے نجی معاملات کو ڈیجیٹل میڈیا یا سوشل میڈیا پر لایا جاتا ہے تو صورتحال مزید پیچیدہ ہو جاتی ہے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب فضا علی نے ٹی وی پر ان کا نام لے کر بات کی تو انہوں نے بھی جواب دینا ضروری سمجھا۔