شاہ رخ فلم ’’جیلر 2‘‘ میں رجنی کانت کیساتھ نظر آئینگے

شاہ رخ فلم ’’جیلر 2‘‘ میں رجنی کانت کیساتھ نظر آئینگے

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اب تامل فلموں میں قدم رکھنے کیلئے تیار ہیں۔ رجنی کانت کی ایکشن کامیڈی فلم کے سیکوئل ‘جیلر 2’ میں شاہ رخ خان ایک پولیس اہلکار کے کردار میں خصوصی انٹری دیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلم کی شوٹنگ تقریباً مکمل ہو چکی ہے بس صرف ان مناظر کی شوٹنگ باقی ہے جن میں شاہ رخ خان نظر آئیں گے ۔رپورٹ کے مطابق اداکار مارچ کے دوران اپنے فلمی مناظر کی شوٹنگ شروع کریں گے جو تقریباً 7 سے 8 دنوں میں مکمل ہو جائے گی۔فلم‘جیلر 2’ کے ذریعے شاہ رخ خان تامل سینما میں ڈیبیو دیں گے اور پہلی بار رجنی کانت کے ساتھ سکرین پر نظر آئیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں