ملائیکا اروڑا سے تعلقات کی خبروں پر سوراب بیدی کا ردعمل
ممبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی ماڈل سوراب بیدی نے بالی وڈ اداکارہ ملائیکا اروڑا کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔
ملائیکا اروڑا اور سوراب بیدی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس بعد میں افواہیں گردش کرنے لگیں کہ شاید اداکارہ ملائیکہ اروڑا سوراب بیدی کے ساتھ تعلق میں ہیں ،ایک انٹرویو میں سوراب بیدی نے ملائیکہ اروڑاکے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملائیکا اروڑا کے دوست ہیں، لوگوں کو کسی لڑکی کے بارے میں بات کرنے سے پہلے سوچنا چاہیے، یہ اس کی ذہنی صحت کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔