رندیپ ہودا اور اہلیہ لین لائش کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار رندیپ ہودا اور ان کی اہلیہ لین لائش رام نے اپنے پہلے بچے کی آمد کی خوشخبری دے دی۔
دونوں نے انسٹاگرام پر اعلان کیا کہ ان کی بیٹی کی پیدائش ایک خاص دن پر ہوئی ہے، جو رندیپ کے والد رنبیر ہودا کی سالگرہ کا دن بھی ہے ۔ یوں یہ موقع خاندان کے لیے دہری خوشی کا باعث بن گیا۔اداکار اور ان کی اہلیہ نے ننھی بچی کی تصویر بھی شیئر کی، جس میں اس کے ننھے ہاتھ نظر آ رہے ہیں۔ رندیپ نے کیپشن میں لکھا کہ آج وہ والد بنے ہیں اور اپنے والد کے لیے ان کی قدر مزید بڑھ گئی ہے۔