خواتین کے حفاظتی اقدامات کبھی کافی نہیں ہوتے :فرحان اختر

خواتین کے حفاظتی اقدامات کبھی کافی نہیں ہوتے :فرحان اختر

ممبئی(شوبز ڈیسک) انڈین اداکار، ہدایت کار اور گلوکار فرحان اختر نے خواتین کی حفاظت اور معاشرتی ذمہ داری کے موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کبھی بھی کافی نہیں ہوتے کیونکہ اس میدان میں ہمیشہ مزید بہتری کی گنجائش رہتی ہے ۔

فرحان اختر کا کہنا ہے کہ وہ مایوسی یا تلخی کا شکار ہونے کے بجائے مسائل کے حل تلاش کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ‘اب وہ دور گزر چکا ہے جب مشہور شخصیات بلا سوچے سمجھے خواتین کے بارے میں تبصرے کر دیا کرتی تھیں۔ آج کے دور میں مردوں کو خواتین کے بارے میں بات کرتے ہوئے کئی بار سوچنا پڑتا ہے ، جو ایک مثبت اور بڑی تبدیلی ہے ۔انسان ہمیشہ درست راستہ اختیار کرنے کی کوشش کرے اور یہ یاد رکھے کہ عوام کی نظریں ہر وقت اس پر ہوتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں