رشمیکا مندانا کی پرانی آڈیو لیک، اداکارہ کی سخت وارننگ

رشمیکا مندانا کی پرانی آڈیو  لیک، اداکارہ کی سخت وارننگ

ممبئی (آئی این پی)بھارتی اداکار وجے دیوراکونڈا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ رشمیکا مندانا کی 8 سال پرانی ذاتی آڈیو لیک ہوگئی جس پر اداکارہ نے سخت ردعمل دیتے ہوئے قانونی کارروائی کی دھمکی دے دی۔

سوشل میڈیا بیان میں اداکارہ نے کہا کہ یہ آڈیو بظاہر ان افراد کی اجازت یا علم کے بغیر ریکارڈ اور شیئر کی گئی جو اس گفتگو میں شامل تھے ، انہوں نے اس کلپ کے پھیلاؤ کو اپنی نجی زندگی میں مداخلت قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ جو لوگ اسے شیئر کر رہے ہیں انہیں قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں