ورک آؤٹ اور وٹامنز کااستعمال :حاجرہ یامین کی فٹنس کا راز
لاہور(شوبزڈیسک)معرو ف اداکارہ حاجرہ یامین نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا۔ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں روزانہ دو گھنٹے کے لئے ورک آؤٹ کرتی ہوں، وٹامنز کھاتی ہوں اپنی ڈائٹ کا خیال رکھتی ہوں۔
جب اللہ تعالی آپ کو نوازتا ہے اور زندگی تھوڑی آسان ہوتی ہے تو آپ خود بخود اچھے لگنے شروع ہوجاتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں حاجرہ یامین نے کہا کہ شروع میں تھیٹر میں ہی نوکری کررہی تھی جو پیسے کما رہی تھی وہ وائس اوور سے کماتی تھی،مجھے ٹریکنگ اور ہائیکنگ کا شوق ہے ، ایک مرتبہ شوگران میں نائٹ ٹریکنگ کررہے تھے وہاں رات میں دو بجے نکلتے تو ایسا لگتا تھا کہ کوئی کھڑا ہے جب لائٹ کی روشنی دکھائی جائے تو کوئی نہیں ہوتا تھا جب رات میں سوتے تھے تو آوازیں آرہی ہوتی تھیں۔ کہ تھیٹر کے پروڈیوسرز سے کہنا چاہوں گی کہ اوریجنل کہانیاں لکھیں اور جو بچے تھیٹر میں رہنا چاہتے ہیں انہیں پیسے دیں،اگر ایک آرٹسٹ کا ٹیلنٹ لینا ہو تو میں میرل سٹریپ کا ٹیلنٹ اپنانا چاہوں گی۔