دیپیکا پڈوکون کا ممبئی کی فضائی آلودگی پر اظہار تشویش

 دیپیکا پڈوکون کا ممبئی کی فضائی آلودگی پر اظہار تشویش

ممبئی (شوبزڈیسک )نامور بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے ممبئی کی فضائی آلودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر گھٹ رہا ہے اور اس مسئلے کے حل کے لیے حکام کو فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔

انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر دھند میں لپٹے شہر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن اور اس کے پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو ٹیگ کیا۔ ااپنے پیغام میں بھارتی ادکارہ نے لکھا ‘یہ شہر (اور اس کے بچے ) گھٹ رہے ہیں! یہ کیسے ٹھیک ہو سکتا ہے ’؟ ،دوسری جانب، بھارتی شہریوں کا بھی یہی ماننا ہے کہ ممبئی میں فروری سے صورتحال مسلسل خراب ہوتی جا رہی ہے ۔اداکارہ ریچا چڈا نے بھی خراب فضائی معیار کو انسانی پیدا کردہ المیہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے پر مزید عوامی آوازیں اٹھنی چاہئیں۔واضح رہے کہ دیپیکا پڈوکون جلد ہی بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ‘کنگ’ میں دکھائی دیں گی جو دسمبر 2026 میں ریلیز ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں