صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کی شجاعت ہاشمی کے گھر آمد اور اظہار تعزیت

صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کی شجاعت  ہاشمی کے گھر آمد اور اظہار تعزیت

لاہور (شوبزڈیسک )صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی معروف اداکار شجاعت ہاشمی مرحوم کے گھر آمد ہوئی۔ انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

صوبائی وزیر صحت نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔ صوبائی وزیر نے شجاعت ہاشمی کی پیشہ ورانہ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ شجاعت ہاشمی نے اپنے فن سے کرداروں کو امر کر دیاہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں